حیدرآباد۔19جولائی(اعتماد نیوز) پولاورم آرڈننس بل کو چند دن قبل پارلیمنٹ
کے دونوں ایوانوں میں منظوری کے بعد اس کے خلاف تلنگانہ میں شدید غم و غصہ
کی لہر دیکھی گئی۔ لیکن اس آرڈننس کے ذریعہ جو علاقے اب آندھرا پردیش میں
ضم ہونے جا رہے ہیں ان علاقوں سے متعلقہ وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی
کا پوچھنا ہے کہ آخر وہ تلنگانہ کے رکن اسمبلی ہیں جہاں انکے انتخاب
کے
وقت یہ علاقہ تلنگانہ میں تھا یا آندھرا پردیش کے جو کہ اب ان علاقوں کو
آندھرا پردیش میں ضم کر دیا گیا۔ انکا نام ٹی وینکٹیشورلو ہے۔ ان کا کہنا
ہے کہ وہ تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن اب انکے حلقہ اسمبلی کے چند
علاقوں کو آندھرا پردیش میں ضم کر دیا گیا۔ اور تلنگانہ کا انتظامیہ اسکی
شدید مخالفت میں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے سوال کیا کہ وہ کس ریاست کے رکن
اسمبلی ہیں۔ ؟